Andrew’s Pitchfork Indicator - Reversal Forex Trading Signals

46۔ اینڈریوز پچ فورک انڈیکیٹر

0 0 Vote
Instructor

46۔ اینڈریوز پچ فورک انڈیکیٹر

فاریکس تربیتی پروگرام کی چھیالیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں انڈریوز پچ فورک کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے گا

انڈریوز پچ فورک

اینڈریوز پچ فورک مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے کافی پھیلاؤ والا انڈیکیٹر ہے جو معاونت مزاحمت ریورسل اور کنٹنیول لیولز کی نشان دہی کرتا ہے۔ چوٹیاں اور ویلیز لہروں کے مدار ہوتے ہیں جو کہ معاونتی اور مزاحمتی لیولز کی وضاحت کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں مستقبل کے رجحان کی حالیہ مداروں کو استعمال کرتے ہوئے پیشگوئی کی جا سکتی ہے اور ان کے ساتھ ساتھ انڈریوز پچ فورک انڈیکیٹر بھی ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ تین مدار انٹری پوائنٹ اوپری مدار اور نچلا مدار کہلاتے ہیں۔ فائبونیکی ترتیب یا سیکونس کی طرح انڈریوز پچ فورک عالمی آرڈر اور نظام سے کشید کردہ ہے۔ پس اینڈریوز پچ فورک مارکیٹ کے حوالے سے طاقت ور ترین حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ اس حکمت عملی کا پہلا اصول یہ طے کرتا ہے کہ 85٪ کیسوں میں مارکیٹ پرائس اپنی دوسری لائن کی طرف واپس آ کر اسے چھو لے گی۔ اس حکمت عملی کے ساتھ رجحان کی سمت جاننے کے لیے اے او سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور سیچوریشن ریجنز کی تخصیص کے لیے آر ایس آئی یا سٹاکسٹک سے مدد لی جا سکتی ہے۔

Andrew’s Pitchfork Indicator - Support and Resistance Levels - Reversal and Continuation Trading Signals

ایم ٹی 4 کے حوالے سے چند مثالیں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ تاجر مداروں کے ان پوائنٹس کی نشان دہی کر سکتا ہے تاکہ اینڈیوز پچ فورک کو بہ آسانی کھینچ یا ڈرا کرسکے۔ اینڈریوز پچ فورک کے پیٹرن کو بہ آسانی ٹول بار بٹن سے داخل کیا جا سکتا ہے۔ اگر تاجر اسے ٹول بار میں تلاش نہ کر سکے تو وہ ٹول بار پر دایاں کلک کرکےاینڈریوز پچ فورک بٹن کوکسٹمائز ونڈو سے بھی منسلک کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے تاجر 3 مداروں کی شناخت کر سکتا ہے جن کو اینڈریوز پچ فورک پیٹرن کو کھینچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ داخل کردہ بٹن کو دبانے کے بعد تاجر کو مداروں کا تعین کرنے کے لیے چارٹ پر 3 پوائنٹس کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔ تین 3 مداروں پر تین متوازی لائنیں کھینچی جاتی ہیں۔ پہلا اور تیسرا پوائنٹ اوپر جاتے رجحان جب کہ دوسرا مدار نیچے جاتا رجحان کی طرف ہوتا ہے۔ پہلے اصول کی وضاحت کے لیے ایک اور مثال بھی تراشی جا سکتی ہے۔ تیزی سے اتھل پتھل پر مشتمل نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے ایک اینڈریوز پچ فورک کو بھی کھینچا یا ڈرا کیا جا سکتا ہے۔ جب قیمت تیسرے مدار سے واپس آئی تو یہ تیز ڈھلوان کے باعث دوسری لائن کو چھو نہ سکی۔

Andrew’s Pitchfork Indicator - Awesome Oscillator and Fibonacci Levels - Reversal Points

انڈیکیٹر چارٹ پر دوسرے اور تیسرے اینڈریوز پچ فورک پوائنٹس کے مساوی پوائنٹس مختلف فیز رکھتے ہیں۔ بلند ترین چوٹی اور سب سے چھوٹی ویلی کو بالترتیب ہائی اور لو کہا جاتا ہے۔

پچھلی مثال نے انڈیکیٹر چارٹ پر دوسرے اور تیسرے مدار کے حوالے سے مختلف فیزوں کی وضاحت کی تاجر رجحان کے حوالے سے ہائی اور لو یعنی زیادہ اور کم کی تلاش کے لیے افقی ٹرینڈ لائن کھینچ سکتا ہے۔ پس افقی ٹرینڈ لائنز استعمال کرتے ہوئے سیکشنوں پر موجود 3 مداروں کو منتخب کرنا آسان ہو سکتا ہے۔ اس مثال میں مدار درست طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔

اگر قیمت دوسری لائن کو چھوتی ہے تو تمام کیسوں کے 65٪ سے زائد معاملات میں رجحان اپنی سمت بدل لے گا یا کراس پوائنٹ سے گزر جائے گا۔ ایم ٹی 4 کے حوالے سے قیمت دوسری لائن کو چھونے سے قبل اپنی سمیت بدل چکی ہوتی ہے۔ انڈیکیٹرچارٹ پر پہلے اور تیسرے مدار پوائنٹس کا فیز ایک سا ہوتا ہے جب کہ دوسرے مدار پر متضاد فیز ہوتا ہے۔ ایم ٹی 4 مثال کے حوالے سے دیکھا جائے تو پہلا اور تیسرا مدار لیول 0 پر ہوتا ہے جب کہ دوسرا انڈیکیٹر میں اس لائن کے اوپر ہوتا ہے۔

Andrew’s Pitchfork Indicator - Trigger Line - High and Low Trends - Breakout and Cross Point

اگر تاجر پہلے اور تیسرے مداروں کو ٹرینڈ لائن سے جوڑتا ہے تو ٹریگر لائن وجود میں لائی جا سکتی ہے جو کہ مارکیٹ پرائس پر معاونتی اور مزاحمتی اثرات مرتب کرتی ہے۔ ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر ٹرینڈ لائن کے ذریعے ٹریگر لائن کھینیچ جا سکتی ہے جس کا بعدازاں مطالعہ کیا جائے گا۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ زیادہ درست نتائج کے حصول کے لیے مختصر مدت میں اینڈریوز پچ فورک پوائنٹس میں تبدیلی لائی جا سکے۔ ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے وقت کا دورانیہ ڈی 1 پر تھا جو کہ ایچ 4 پر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ نئے دورانیہ وقت کے حوالے سے ترتیب کے بعد تاجر اینڈریو پیٹرن کے درست مداروں کا انتخاب کر سکتا ہے

اس نمونے کے حوالے سے مثالی صورت یہ ہو گی کہ جب پہلا مدار دوسرے اور تیسرے عمودی چینل مدار سے باہر ہو۔ تاہم جب یہ اس ریجن میں ہو گا تو اینڈریوز پچ فورک کی طاقت میں کمی واقع ہو گی۔ ایم ٹی 4 مثال یہ ظاہر کرتی ہے کہ پہلا مدار دوسرے اور تیسرے مدار کے درمیان ریجن سے باہر ہے۔ ایک اور مثال بھی دی جا سکتی ہے تاکہ اس صورت حال کا جائزہ لیا جائے کہ جس میں پہلا مدار اس ریجن میں واقع ہو کہ جس میں دوسرے اور تیسرے مدار کا پوائنٹ ہو۔ اس کم مضبوطی کے ہوتے ہوئے اس پیٹرن کے حوالے سے درست پیشگوئی ہوئی تھی۔ تاجر پہلے مدار کو ایک اوار چوٹی پر ری لوکیٹ کر سکتا ہے جو کہ دوسرے اور تیسرے چینل سے باہر ہوتی ہے۔

Andrew’s Pitchfork Indicator - Trigger and Trend Line - Candlestick Pattern Confirmation

تاجر دوسرے اور تیسرے مدار پر فائبونیکی پیٹرن کھینچ سکتا ہے تاکہ جائزہ لیا جائے کہ تیسرے مدار کے پوائنٹ کو درست طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اگر قیمت 38.2٪ کے لیول پر واپس آتی ہے تو تیسرے مدار کے حوالے سے درست تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایم ٹی 4 کے حوالے سے اینڈریوز پچ فورک کو رکھوایا جا سکتا ہے۔ دوسرے اور تیسرے مدار کے حوالے سے فائبونیکی پیٹرن کو کھینچا جا سکتا ہے۔ قیمت 38.2٪ لیول پر پلٹ آتی ہے پس تیسرا مدار قابل قبول ہے۔ بلش ٹرینڈ کے حوالے سے ایک نیچے جاتی لائن کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آرڈر سگنل کو پیدا کیا جا سکے جب کہ اوپری لائن کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بیئرش ٹرینڈ کے حوالے سے آرڈر سگنل پیدا کیا جا سکے۔ حالیہ مثال کے حوالے سے تیسرے مدار سے ایک نیچے جاتی لائن کے ذریعے سگنل کو پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور مثال کے حوالے سےبیئرش رجحان میں سب سے بڑی لائن کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ سگنلز اور پیشگوئیوں کو پیدا کیا جا سکے۔

Andrew’s Pitchfork Indicator - Pivot Levels, Fibonacci Pattern, Moving Average Convergence Divergence

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates