Advanced MACD Strategy - Forex Market Stop Loss Take Profit Price

59۔ ایڈوانسڈ ایم اے سی ڈی حکمت عملی

0 0 Vote
Instructor

59۔ ایڈوانسڈ ایم اے سی ڈی حکمت عملی

فاریکس تربیتی پروگرام کی انسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں اگلے مرحلے سے متعلقہ ایم اے سی ڈی حکمت عملی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اگلے مرحلے سے متعلقہ یا ایڈوانسڈ ایم ای سی ڈی حکمت عملی

اگلے مرحلے سے متعلقہ ایم اے سی ڈی رینج مارکیٹ کے حوالے سے مناسب ہے جب کہ یہ اتار چڑھاؤ کا شکار مارکیٹوں کے حوالے سے غلط سگنلز پیدا کرتی ہے جو کہ سرمائے سے محرومی پر منتج ہوتی ہے۔ ایم اے سی ڈی پراپرٹی کی ویلیوز 25 41 اور 21 ہیں۔

اگلے مرحلے سے متعلقہ ایم ای سی ڈی سگنلز پیدا کرتی ہیں جب کبھی سگنل لائن اوپر یا نیچے کی طرف سے بارز کو پار کرتی ہیں۔

تاجر رینج مارکیٹ کے ساتھ تمام سمبلز پر اگلے مرحلے سے متعلقہ ایم اے سی ڈی کا اطلاق کر سکتا ہے بالخصوص ای یو آر یو ایس ڈی اور جی بی پی یو اسی ڈی پر اطلاق کیا جاتا ہے۔

ایک خریداری آرڈر تب رکھوایا جا سکتا ہے جب بار اور سگنل لائن لیول 0 سے نیچے ہوں اور سگنل لائن بارز سے نیچے حرکت کرے۔

ایک فروختی آرڈر تب رکھوایا جا سکتا ہے جب بار اور سگنل لائن لیول 0 سے اوپر ہوں اور سگنل لائن بارز کے اوپر حرکت کرے۔

حصول منافع اور خسارہ بندش قیمتیں

حصول منافع ویلیوانٹری پرائس کے حوالے سے ان کی تصدیقات اور کینڈل پیٹرن کی قسم کی بنیاد پر 22 اور 63 پپس کے مابین ہوتی ہے۔

خسارہ بندش قیمت کو مختلف طریقہ ہائے کار کے حوالے سے تعین کیا جا سکتا ہے۔

Advanced MACD Strategy - Trading Signal by Forex Market Trading Patterns and Indicators

1۔ ایس ایل اس مقام پر رکھوائی جا سکتی ہے جہاں سگنل لائن ایک بار پھر سے بارز کو پار کر سکیں

2۔ ایس ایل کی مستقبل کے حوالے سے بڑی کیلنڈرز خبروں کے تجزیے کی بنیاد پر تخصیص کی جا سکتی ہے

3۔ ایس ایل انٹری پرائس سے 21 تا 40 پپس کے فاصلے پر ہو سکتی ہے

اگلے مرحلے سے متعلق ایم اے سی ڈی کو آر ایس آئی سٹاکسٹک اور کینڈل سٹک پیٹرنز کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے تاکہ قابل اعتبار سگنلز حاصل کیے جا سکیں۔

ایچ 1 دورانیہ وقت میں ایچ ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے جی بی پی یو ایس ڈی چارٹ پر تاجر نے ایک پوائنٹ کی شناخت کی جس میں سگنل لائن بارز سے نیچے چلی گئی۔

اسی طرح مارکیٹ ٹرینڈ پر اینگلفنگ بلش کینڈل سٹک کے ساتھ یہی ہوا پس خریداری آرڈر اس مقام پر رکھوایا جا سکتا ہے۔

ایک اور مثال میں دیکھا جائے تو سگنل لائن نے اوپری طرف سے بارز کو پار کیا جب کہ ایک طاقت ور بیئرش کینڈل وجود میں آئی پس ایک فروختی سگنل وجود میں آیا۔

اس مثال میں سگنل لائن نے نچلی طرف سے بارز کو پار کیا جب کہ مارکیٹ ٹرینڈ میں پیئرسنگ لائن وجود میں آئی۔

Advanced MACD Strategy - MetaTrader Trading Platform Price Chart - Moving Average Trend Lines

پس تاجر اس پوائنٹ پر خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ ایک اور مثال ظاہر کرتی ہے کہ جب کبھی سگنل لائن کسی ایسے خاص مقام پر بارز کو پار کرتی ہے جہاں ایک طاقت ور پیترن یا کینڈل سٹک وجود میں آ جائے تاجر آرڈر رکھوا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates